خاتون کو فٹ بورڈنگ سے روکنے کیلئے بس پولیس اسٹیشن پر روک دی گئی

بس میں فٹ بوڈنگ کرنے والی خاتون کو روکنے کی ناکام کوشش کے بعد اس خاتون کی شکایت کیلئے آرٹی سی بس کو پولیس اسٹیشن لے جاکرروک دیاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ میں منچریال سے کریم نگر جانے والی آرٹی سی بس میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون جس کی شناخت نہیں ہوسکی، پُرہجوم بس میں فٹ بوڈنگ کررہی تھی۔اس پر خاتون کنڈکٹرنے اعتراض کرتے ہوئے اس خاتون سے کہاکہ وہ بس کے اندرآجائے تاہم خاتون نے اس سے انکار کردیاجس پر خاتون کنڈکٹر نے ڈرائیورسے کہتے ہوئے بس کو سیدھا پولیس اسٹیشن کی طرف موڑدیا اورپولیس سے اس واقعہ کی شکایت کی۔

بعد ازاں پولیس نے اس خاتون کو سمجھایا اور اس بس کو اس کی منزل کی سمت لے جانے کی ہدایت دی۔اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزیر پونم پربھاکر نے جی ایچ ایم سی پر زور دیا کہ وہ مانسون کی تیاریوں کو تیز کرے۔

Read Next

تلنگانہ:کار میں اچانک آگ لگ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular