
کانگریس دور اقتدار میں برقی کٹوتی روز کا معمول بن گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک پروگرام میں ریاستی وزیر سیتااکا شرکت کر رہی تھی 20 منٹ تک برقی سربراہی بند رہی۔
تفصیلات کے مطابق ہنمت آرٹس اینڈ سائنس کالج آڈیٹوریم میں اتوار کے دن ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر شریک تھیں پروگرام کے دوران اچانک برقی سربراہی بند ہو گئی۔
ریاستی وزیر نے عہدیداروں سے فون پر رابطہ قائم کیا باوجود اس کے 20 منٹ بعد برقی سربراہی بحال ہوئی، کافی دیر بعد جب برقی سربراہی بحال ہوئی تو وہاں موجود شرکا نے تالیاں بجائیں۔ ریاست کے مختلف مقامات سے روزانہ برقی کٹوتی کی شکایتیں وصول ہو رہی ہیں۔