
حیدرآباد: نامپلی کی خصوصی عدالت نے ٹالی ووڈ اداکار ناگارجنا کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمہ میں تلنگانہ کی وزیر انڈومنٹ کونڈا سریکھا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سریکھا کو ان کے مبینہ ہتک آمیز تبصروں کے سلسلے میں نوٹس جاری کیا گیا ، اور اگلی سماعت 23 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔
اس کیس میں، دوسرے گواہ کا بیان عدالت نے ریکارڈ کیا، پہلے ناگارجنا اور سپریاکے بیان ریکارڈ کئے گئے۔ ناگارجنا نے ہتک عزت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کونڈا سریکھا نے بے بنیاد بیانات دیے ہیں جس سے ان کے خاندان کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچا ہے۔