وقارآباد : نشے میں دھت شرپسندوں کا پولیس کانسٹیبل پر حملہ

وقارآباد: دو ایکسائز کانسٹیبلوں پر شرابی لوگوں کے ایک گروپ نے وقار آباد ضلع کے تانڈور میں حملہ کیا۔ حملہ اس وقت ہوا جب کانسٹیبلوں نے ایک بیلٹ شاپ کے قریب لوگوں کو شراب پینے سے روکنے کی کوشش کی۔

ایکسائز کانسٹیبل راجندر اور کرشنا بیلٹ شاپ پر گئے تھے تاکہ علاقے میں ایک گروپ کو شراب نوشی سے روکا جا سکے۔ کانسٹیبل اور جوانوں کے درمیان زبانی تکرار ہو گئی۔ جس کے بعد کانسٹیبل جائے وقوعہ چھوڑ کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

تاہم بعد میں شرپسندوں نے کانسٹیبل کا تعاقب کرکے ان کی رہائش گاہوں پر حملہ کیا۔ اور مبینہ طور پر حملہ آوروں نے کانسٹیبلوں کو اس قدر مارا کہ وہ لہو لہان ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناگرکرنول میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پنچایت کارکنان کا احتجاج

Read Next

نامپلی کورٹ نے ہتک عزت معاملے میں تلنگانہ وزیر کونڈا سریکھا کو نوٹس جاری کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular