یادادری بھونگیر ضلع کے بجلی کے سب اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی

تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے ہنومان پور میں بجلی کے سب اسٹیشن میں اچانک بڑے پیمانہ پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔220کے وی گنجائش والے اس بجلی کے اسٹیشن میں کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلنسے یا کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا۔ابتدامیں مقامی افراد نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ کے شعلوں پر وہ قابو پانہیں سکے۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر بجلی کی سپلائی کو روکتے ہوئے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

Vinkmag ad

Read Previous

چلتی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ،بس روک پر اسٹیرنگ پر گرپڑا شنکر نائیک

Read Next

گناورم ایرپورٹ پر کہر۔ بعض طیاروں کو اترنے میں دشواری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular