چلتی بس میں ڈرائیور کو دل کا دورہ،بس روک پر اسٹیرنگ پر گرپڑا شنکر نائیک

چلتی بس میں اچانک ڈرائیورکو دل کا دورہ پڑا تاہم اس کی چوکسی سے مسافرین کی جان بچ گئی۔یہ بس نلگنڈہ ضلع کے ملے پلی سے حیدرآباد آرہی تھی کہ ابراہیم پٹنم کے قریب ڈرائیور جس کی شناخت شنکرنائیک کے طورپر کی گئی ہے۔

دل کا دورہ پڑ نے پر ڈرئیور نے مسافرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کافی کوشش کی۔اس نے سینہ میں شدید درد پر بنگالوروگیٹ کے قریب بس کو سڑک کے کنارے روک دیا اور اسٹیرنگ پر اچانک گرپڑاجس کے ساتھ ہی کنڈکٹر اور بس میں سوار دیگر مسافرین نے فوری ایمبولنس کو طلب کرتے ہوئے اس کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔

اس واقعہ کے وقت بس میں تقریبا 20مسافرین سوار تھے۔یہ بس دیورکنڈہ ڈپو کی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد:گودام میں آگ لگ گئی۔50لاکھ روپئے کے سی سی ٹی وی کیمرے جل کرخاکستر

Read Next

یادادری بھونگیر ضلع کے بجلی کے سب اسٹیشن میں اچانک آگ لگ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular