ٹماٹر چوری کے الزام میں ایک شخص کو کھمبے سے باندھ کر پیٹاگیا

ٹماٹر کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے ایک شخص کو کھمبے سے باندھ کر پٹائی کردی گئی۔بعد ازاں اس کی شکایت پر پٹائی کرنے والوں کے خلاف ایس سی ایس ٹی مظالم ایکٹ کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تلنگانہ کے منچریال ضلع میں واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں ایک شخص جس کی شناخت ڈانڈے پلی منڈل ربنا علاقہ کے رہنے والے گنگولو کے طورپر کی گئی ہے، کچھ عرصہ سے سبزیوں کے تاجر بسوا کرشنا کے پاس کا م کرتا تھا۔وہ فی الحال گاڑی کے کلینر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

گنگولو نے بتایا کہ بسوا کرشنا اور اس کے بیٹوں نے اس پر ٹماٹر کی چوری کا الزام لگاتے ہوئے گذشتہ روز بازارمیں حملہ کیا۔اس نے پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ انہوں نے ٹماٹر چوری کرنے کے بہانے ذات کے نام پر اس کی توہین کی۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تاجر اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں کانگریس کی سیاسی امور کمیٹی کا اجلاس

Read Next

پُل کے کاموں میں سست روی،تلنگانہ کے وزیر ناگیشورراو کنٹریکٹر پر برہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular