
حیدرآباد ۔ 100 سے زیادہ آئی فونس خریدنے کے بعد شہر کے علاقہ عابڈس کے ایک تاجر کو دھوکہ دینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق جگدیش مارکیٹ میں واقع ایک تاجر سے نومبر 2023 کو وجے کمار اور نیرو راج نامی دو افراد رجوع ہوئے، ان کا تعلق ممبئی سے بتایا گیا ہے۔ انہوں نے جملہ 102 آئی فونس کا آرڈر دیا اور فونس ممبئی بھجوانے کو کہا۔انھوں نے فونس کی ڈیلیوری کے بعد رقم دینے کا وعدہ کیا۔
تاجر نے ان کی بات پر بھروسہ کرکے آئی فونس کورئیر کے ذریعہ ممبئی بھجوادئیے۔ فون ملنے کے بعد وہ دونوں تاجر سے رابطہ میں نہیں آئے اور نہ ہی رقم ادا کی۔ اس سلسلے میں تاجر کی شکایت پر عابڈس پولیس نے کیس درج کر کے نیرو راج کو گرفتار کر لیا۔ اس کے پاس سے 102 سیل فون ضبط کر لیے گئے اس کا ساتھی کمار ہے۔