گیتم یونیورسٹی میں انجینئرنگ طالبہ نے کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگا‌کر خودکشی

گیتم یونیورسٹی میں ایک طالبہ نے سب کی آنکھوں کے سامنے چھٹویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے ردرارم میں میں پیش آیا۔ رینوشری نامی‌لڑکی یونیورسٹی میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ طالبہ نے آج یونیورسٹی کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگادی۔

چھلانگ لگانے سے پہلے وہ وہاں بیٹھی کچھ سوچتی رہی اور اس کے بعد اس نے کسی سے فون پر بات کرنے کی اور اس ‌کے بعد اوپر سے کود گئی۔ کیمپس میں موجود بعض طلبہ نے اس منظر کی فلمبندی کی اور اس کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انتہائی اقدام کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل‌سکا۔متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں بھیانک سڑک حادثہ ، 6 افراد ہلاک

Read Next

102 آئی فونس خرید کر شہر کے تاجر کو دھوکہ۔ ملزم گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular