
کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے ایسے ہی ایک معاملہ میں ایک نوجوان نے تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے فرد سے شادی کرلی۔ انسٹا گرام پرہوئی دوستی اورمحبت کے بعد دونوں نے شادی کرلی ۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے نندو نامی نوجوان کی دوستی تین سال قبل ایک زنخہ نکشترا سے انسٹاگرام کے ذریعہ ہوئی اوریہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ نندو نے نکشترا سے شادی کا فیصلہ کیا لیکن اس کے گھروالے اس بات کیلئے راضی نہیں ہوئے جس پراس نے گھروالوں کی اجازت کے بغیرہی زنخہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جانے کا فیصلہ کیا۔ زنخوں کے ایک گروپ نے نندو اورنکشترا کی ضلع کھمم کی ایک مندر میں شادی کروادی ۔