ایل کے اڈوانی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے قاصر

بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے پیش نظر انہوں نے اپنا ایودھیا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس وقت ان کی عمر 96 سال ہے اور صحت کو نظر میں رکھتے ہوئے انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں آر ایس ایس کے ذمہ داروں نے ایل کے ایڈوانی کے گھر پہنچ کر انہیں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا تھا اور اس وقت اڈوانی نے کہا تھا کہ یہ ان کے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ وہ اس موقع پر براہ راست موجود ہوں گے۔ بعدازاں انھوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ رام مندر کی تعمیر کے مطالبہ کو لے کر لال کرشن اڈوانی نے ملک بھر میں رتھ یاترا نکالی تھی۔ اس کے بعد ملک کےمختلف علاقوں میں فرقہ وارنہ تشدد بھڑک اٹھا تھا۔

Vinkmag ad

Read Previous

داؤس، لندن اور دبئی دورے کےبعد وزیراعلیٰ ریونت ریڈی حیدرآباد واپس

Read Next

محبت اندھی ہوتی ہے۔ نوجوان کی خواجہ سرا (زنخہ) سے شادی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular