
حیدرآباد: تلنگانہ میں آئندہ گرام پنچایتی انتخابات کی تیاریاں باضابطہ طور پر شروع ہوگئی ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کی تیاری کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ڈرافٹ ووٹر لسٹ 6 ستمبر کو جاری کی جائے گی، فہرست پر اعتراضات 7 ستمبر سے 13 ستمبر تک قبول کیے جائیں گے، 9 اور 10 ستمبر کو سیاسی جماعتوں کی تجاویز اور مشورے پر غور کیا جائے گا۔ وارڈز کی بنیاد پر حتمی ووٹر لسٹ 21 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔
ووٹر لسٹ کی تیاری کے سلسلے میں چیف الیکٹورل آفیسر 29 اگست کو ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کریں گے۔