
حیدرآباد: کاسانی گیانشور نے پیر کو تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پارٹی صدر چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے اسمبلی انتخابات سے دور رہنے کے فیصلے سے مایوس ہو کر انھوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
گیانیشور نے کہا کہ چندرا بابو کی ہدایت پر انہوں نے کھمم میں میٹنگ کا انتظام کیا تھا انہوں نے کہا کہ وہ چندرا بابو سے ملنے جیل گئے تھے.. انہوں نے لوکیش کو فون کیا لیکن لوکیش نے فون کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ تلگودیشم پارٹی سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ وہ کیڈر سے ملاقات کریں گے اور اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات نہیں بتا رہے ہیں۔