
حیدرآباد: شہر کے علاقے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کی لاج میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کے دن سرینواس نامی شخص نے ایس ایسیڈنسی لاج میں کرائے پر کمرہ حاصل کیا تھا۔آج صبح سے وہ کافی دیر تک باہر نہیں آیا اور نہ ہی اس نے کسی چیز کا آرڈر دیا جس پر لاج کے ملازمین کو شبہ ہو گیا اور انہوں نے پولیس کو اطلا دی۔ پولیس نے جب لاج پہنچ کر دروازہ توڑ کر دیکھا تو سرینواس کی نعش بیڈ پر خون میں لت پت پڑی ہوئی تھی۔ سرینواس کا کسی نے مہلک ہتھیار سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کل پراوین نامی شخص اس سے ملاقات کے لیے ایا ہوا تھا اس پر قتل شبہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے میں محفوظ کر دیا ہے۔