
تلنگانہ کانگریس کے رکن کونسل جیون ریڈی نے سڑک سے اسکول کو پیدل گذرنے والے طلبہ کو دیکھ کراپنی گاڑی روک دی اوران کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان کے گاوں میں اسکول کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جیون ریڈی کسی کام کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ انہوں نے اسکولی بچوں کو پیدل اسکول جاتے ہوئے دیکھاجس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی گاڑی روک دی۔اس واقعہ کے وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جیون ریڈی نے ان بچوں سے ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ان بچوں کے ساتھ موجود خاتون نے جیون ریڈی نے کہاکہ جگتیال کے تاٹی پلی تُرکاشی نگر سے 30بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور گاوں کو جاتے ہیں۔
خاتون نے انہیں بتایا کہ مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولت ان بچوں کیلئے نہیں ہے۔جیون ریڈی نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان کے گاوں کا وہ دورہ کریں گے اور وہاں اسکول کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔