
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں حلقہ اسمبلی سکندرآباد کنٹونمنٹ سے منتخب کانگریس کے رکن گنیش نے آج حلف لیا۔اسپیکر جی پرساد نے اپنے چیمبر میں انہیں حلف دلایا۔
اس موقع پر وزیرامورمقننہ ڈی سریدھربابو،وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، سرکاری وہپ ای لکشمن اور دوسرے موجود تھے۔واضح رہے کہ بی آر ایس کی رکن اسمبلی کی سڑک حادثہ میں موت کے بعد لوک سبھا انتخابات کے ساتھ یہاں پولنگ ہوئی تھی۔ جس میں کانگریس امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔