
فوڈسیفٹی ٹاسک فورس کے عہدیداروں کی ٹیموں نے تلنگانہ کے سکندرآباد کی بیشتر ہوٹلس کی اچانک تلاشی لی۔قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چلائی جانے والی ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کا خیال نہ رکھنے والی ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اس سلسلہ میں ایک ہوٹل کے مالک کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق ان ٹیموں کے چھاپے کے دوران ہوٹلوں کے کچن مناسب نہیں تھے جہاں پر حفظان صحت کا کوئی خیال نہیں رکھاگیا تھا۔ساتھ ہی بعض ہوٹلوں کی جانب سے مصنوعی رنگوں کا بھی غذائی اشیا کی تیاری میں استعمال کا پتہ چلا۔
عہدیداروں نے ہوٹلوں سے بعض اشیا کے نمونے بھی حاصل کرلئے جن کو جانچ کیلئے بھیجا جائے گا۔ہوٹلوں میں کئی دنوں سے چکن کے رکھنے کا پتہ چلا۔بعض اشیا پر مدت کارآمد کی تاریخ بھی درج نہیں تھی جس کا بھی نوٹ لیاگیااور ان اشیا کو ضبط کرلیاگیا۔