اراضی قبضہ معاملہ سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ سابق وزیر ملاریڈی

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے سابق وزیر ملا ریڈی نے کہا ہے کہ قبائلیوں کی اراضی پر قبضہ کے معاملہ سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ضلع میڑچل، موڑو چنتا پلی منڈل میں اراضی پر قبضہ کرنے کے الزامات کے تناظر میں انہوں نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

ملا ریڈی نے کہا کہ اس اراضی سے متعلق دستاویز میں یا پہانی میں ان کا نام کہیں بھی نہیں ہے تو پھر ان پر کیسے مقدمات درج کیا جا سکتا ہے؟ بی آر ایس رکن اسمبلی نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں انسپکٹر پولیس سے بات چیت کی ہے اور اے سی پی سے بھی شکایت کی ہے۔ ملا ریڈی نے کہا کہ وہ انصاف کے لیے عدالت سے رجوع ہوں گے۔

واضح رہے کہ شاہ میر پیٹ پولیس نے اراضی پر قبضہ کے الزام میں ملا ریڈی کے علاوہ دیگر آٹھ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت کنندگان نے الزام عائد کیا تھا کہ ملا ریڈی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اراضی پر قبضہ کی سازش رچی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

Read Next

گڈم پرساد کمار اتفاق رائے سے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular