حیڈرا کی کاروائی کا اثر ، محبوب نگر میں جائیداد رجسٹریشن متاثر

حیڈرا کی کاورائی کا اثثر

حیدرآباد: حیدرآباد اور رنگاریڈی اضلاع میں حالیہ حیڈرا کی انہدامی مہم کا پڑوسی ضلع محبوب نگر میں جائیداد کے رجسٹریشن پر نمایاں اثر پڑا ہے، جو کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا آبائی ضلع بھی ہے۔

اگست میں محبوب نگر ضلع میں جائیداد کے رجسٹریشن میں کمی دیکھی گئی۔ ضلع میں 12 سب رجسٹرار دفاتر میں، 7,315 جائیدادوں کے رجسٹریشن ریکارڈ کیے گئے، جس سے حکومت کو 19.31 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ یہ پچھلے سال کے مقابلے میں کمی کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں اگست میں 9,007 رجسٹریشن ریکارڈ کیے گئے تھے، جس میں 22.20 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔

حیدرآباد میں HYDRAA کی غیر مجاز تعمیرات کی مسماری نے پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے، جس کے اثرات محبوب نگر جیسے آس پاس کے اضلاع میں محسوس کیے جارہے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کینسر کے مریض کی آخری خواہش، جونیئر این ٹی آر کی ’دیوارہ‘ فلم دیکھنا ہے

Read Next

راجنا سرسلہ گروکل اسکول میں پی ای ٹی ٹیچر کی بدسلوکی پر طالبات کا احتجاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular