راجنا سرسلہ گروکل اسکول میں پی ای ٹی ٹیچر کی بدسلوکی پر طالبات کا احتجاج

سڑکوں پر اُتری طالبات

سرسلہ: راجنا سرسلہ ضلع کے سرم پلی قبائلی گرلز گروکل اسکول کی طالبات نے ایک پی ای ٹی (فزیکل ایجوکیشن ٹیچر) جیوتسنا کے خلاف احتجاج کیا، اس پر جسمانی استحصال اور تذلیل کا الزام لگایا۔ ٹیچر نے مبینہ طور پر طالبات کو حیض کی وجہ سے پریئر میں ہوئی تاخیر سے شرکت کرنے کے بعد کپڑے اتارنے پر مجبور کیا اور انہیں چھڑی سے مارا۔

احتجاجی لڑکیوں کے مطابق ٹیچر نے ان کی وضاحت نہیں سنی اور انہیں باتھ روم کے اندر سخت سزا دی۔ طلباء نے دعویٰ کیا کہ جیوتسنا انہیں مسلسل ہراساں کر رہی تھی اور اس تازہ ترین واقعہ نے انہیں سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے اس کے فعل پر فوری انصاف اور ٹیچر کی معطلی کا مطالبہ کیا۔

طالبات کا کہنا ہےکہ اسکول کے پرنسپل اور دیگر حکام کو قبل ازیں شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس سے طلبہ مایوسی کا شکار ہیں۔ متاثرہ طالبات اب ٹیچر کے رویے کو غیر انسانی اور ناروا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیڈرا کی کاروائی کا اثر ، محبوب نگر میں جائیداد رجسٹریشن متاثر

Read Next

آر ایس پروین کمار نے گروکل اسکولوں کو نظر انداز کرنے پر کانگریس حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular