
حیدرآباد: بی آر ایس لیڈر ٹی ہریش راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی “نیند” سے بیدار ہوں اور گروکل اسکولوں کے بگڑتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ ہریش راؤ نے چیف منسٹر پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن پر حملہ کرنے کے بجائے گورننس پر توجہ دیں۔
سابق وزیر اور سدی پیٹ ایم ایل اے نے نشاندہی کی کہ گروکل اسکولوں کی حالت خستہ ہے اسکول متعدد مسائل سے دوچار ہیں۔ بی آر ایس لیڈر نے کئی خطرناک واقعات پر روشنی ڈالی، جن میں طلباء کو چوہوں کے کاٹنا بھی شامل ہے، جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پچھلے آٹھ مہینوں میں گروکل کے 500 سے زیادہ طلباء کومختلف مسائل پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جس میں 36 طلباء اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو، جو وزیر تعلیم کابھی قلمدان رکھتے ہیں، کو ان اسکولوں کے خراب حالات اور طلباء کی اموات کے لیے براہ راست ذمہ دار ٹھہرایا۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں ہریش راؤ نے مخصوص واقعات کا تذکرہ کیا: “حال ہی میں، میدک ضلع کے رامایامپیٹ گروکل اسکول میں، 12 طلباء پر چوہوں نے حملہ کیا تھا۔ ایک اور واقعہ میں، نلگنڈہ ضلع کے کوندابھیماناپلی گروکل اسکول میں 13 طلباء کو چوہوں نے کاٹ لیا تھا۔”
మొన్న మెదక్ జిల్లాలోని రామాయంపేట గురుకుల పాఠశాలలో 12మంది విద్యార్థుల మీద ఎలుకల దాడి.
నిన్న నల్లగొండ జిల్లాలోని కొండభీమనపల్లి గురుకుల పాఠశాలలో 13 మంది విద్యార్థుల మీద ఎలుకల దాడి.
మిస్టర్ రేవంత్ రెడ్డి..
గురుకుల విద్యార్థులు ఎలుకలు కరిచి ఆసుపత్రుల పాలవుతుంటే ఏం చేస్తున్నావ్ .?… pic.twitter.com/EPeysGATwl— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) August 29, 2024
یہ بھی پڑھیں:
کے ٹی آر نے ‘سلف ڈکلریشن’ ڈرامہ پر کانگریس حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ، کہا یہ کسانوں کی ہےتوہین ۔
2 Comments
[…] […]
[…] […]