
تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیئرمین گتہ سکھیندر ریڈی کے بیٹے گتہ امیت ریڈی نے چیف ایڈوائزر ۔تلنگانہ سی ایم او، ایم نریندر ریڈی سے ملاقات کی۔
گتہ امیت ریڈی جو بی آر ایس سےحلقہ لوک سبھا نلگنڈہ یا بھواناگیری سے ایم پی ٹکٹ کی امید کر رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہےکہ بی آر ایس پارٹی سے ناراض ہوکر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ کانگریس کی جانب سے بھواناگیری سیٹ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔