
تلنگانہ کی سائبرآباد ایس اوٹی پولیس نے ایک نقلی پولیس ملازم کو پکڑتے ہوئے اس کے پاس سے 10ہزارروپئے ، ایک موبائل اورایک بائیک ضبط کی۔ملزم کی شناخت گڈی ملکاپور کے رہنے والے 30سالہ سری کانت تیجا کے طورپر کی گئی ہے۔
سری کانت تیجا نے مساج پارلر اور بیوٹی پارلر کے انتظامیہ کو دھمکی دی تھی اور ان سے جبری طورپر رقم کی وصولی کی تھی۔حال ہی میں اس نے پولیس کا نقلی شناختی کارڈ دکھاتے ہوئے بیوٹی پارلر کے مالک سے 5000روپئے کی رقم وصول کی تھی۔متاثرین کے پولیس سے رجوع ہونے پر اس کے خلاف معاملہ درج کرلیاگیا۔