
ریاست تلنگانہ ضلع کھمم کے تروملا پالم ٹرائبل ویلفیر گروکل میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ دسویں جماعت کے بعض طلباء کو تلگو میں کم نشانات حاصل ہونے پرٹیچر لکشمن برہم ہوگیا اور اس نے طلبہ کو لاٹھی اور ڈسٹر سے بری طرح سے پیٹ دیا۔
طلباء کے والدین کو جب اس بات کی اطلاع ملی تو وہ برہمی کے عالم میں گروکل پہنچے اورانھوں نے احتجاج کیا۔ بعد ازاں انھوں نے بچوں کی پٹائی کرنے والے ٹیچر لکشمن پر حملہ کردیا۔ یہ معاملہ پولیس اسٹیشن تک پہنچ گیا۔ پولیس نے ٹٰیچر کو گرفتار کرلیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔