
خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کی پولیس کانسٹیبل نے جان بچائی۔ جان بچانے کیلئے پولیس کانسٹیبل نے تقریبا دو کلومیٹر تک نوجوان کو اپنے کندھے پر اٹھا کرگاوں تک پہنچایا۔بعد ازاں مقامی افراد کی مدد سے اس کو اسپتال منتقل کیاگیا۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق بیتھی گل سے تعلق رکھنے والے سریش نے خاندانی جھگڑوں پر کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔ کسانوں جنہوں نے اس کو کھیت میں گراہوادیکھا، پولیس کو 100نمبرڈائل کرتے ہوئے اطلاع دی۔
بلوکولٹ کانسٹیبل جئے پال نے ہوم گارڈ سمپت کے ساتھ وہاں پہنچ کر وقت ضائع کئے بغیر اس کو اپنے کندھے پر اٹھا لیا اور تقریبا دو کلومیٹر کا راستہ طئے کرتے ہوئے اس کو گاوں پہنچایا۔بعد ازاں مقامی افراد کی مدد سے اس شخص کو اسپتال منتقل کیاگیا۔سریش کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔