کانگریس نے آر ایس ایس سے وابستہ افراد کو اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دیاہے: ہریش راؤ

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہا ہے کہ کانگریس نے آر ایس ایس سے وابستہ افراد کو اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دیاہے جنھوں نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ جب مرجائیں توان کے جسم کو آرایس ایس پرچم سے لپیٹا جائے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ انتخابات میں بی آرایس100سے زیادہ اسمبلی حلقوں پرکامیابی حاصل کرکے سنچری مکمل کرے گی بی جے پی ڈک آوٹ ہوگی وہیں کانگریس رن آوٹ ہوجائے گی۔ عادل آباد ضلع میں جلسہ سے خطاب میں ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس میں مقابلہ کرنے امیدوار دستیاب نہیں ہیں۔کانگریس ٹکٹ فروخت کررہی ہے۔خودکانگریس قائدین اس کاالزام عائد کررہے ہیں یہاں تک کہ عادل آباد کاٹکٹ بھی فروخت کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بی آرایس نے 88اسمبلی حلقوں پرکامیابی حاصل کی تھی۔اس بار100سے زائدحلقوں پرکامیابی حاصل کریگی۔ ریاست میں6 ضمانتوں کا اعلان کرنے والی کانگریس کی خود وارنٹی نہیں ہے۔دھوکہ اور دغابازی کادوسرانام کانگریس ہے

Vinkmag ad

Read Previous

نرساپور کے کانگریس کارکنوں کا گاندھی بھون پر ہنگامہ

Read Next

کانگریس پارٹی کو ایک اور شدید جھٹکا، محبوب نگر کے قائد راج شیکھر بی آر یس میں شامل

Most Popular