تلنگانہ میں گنیش تہوار کا جوش وخروش سے آغاز۔سی ایم ریونت نے خیریت آباد گنیش کی پہلے پوجا کی۔

حیدرآباد میں 70 فٹ اونچے گنیش کی وزیراعلیٰ نے کی پوجا

حیدرآباد: تلنگانہ میں گنیش تہوار کا روایتی جوش و خروش سے آغاز ہوا ہے۔ دس روزہ تہوار کے پہلے دن عقیدت مندوں نے گنیش مورتیاں اپنے گھروں دفاتر، تجارتی مراکز اور محلوں کمیونیٹی ہالوں میں بیٹھائے۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے خیریت آباد گنیش میں پہلی پوجا کی۔ خیریت آباد گنیش کی مورتی کو پہلی بار 70 فٹ اونچا بنایا گیا ہے۔

گزشتہ ستر سال سے خیریت آباد میں حیدرآباد کی سب سے بڑی مورتی بٹھائی جاتی ہے ۔ اس بار ستر فٹ اونجی اور 20فٹ چوڑی گنیش مورتی کے ساتھ ایودھیا سری بلرام، راہو، کیتو کے ساتھ ساتھ سری لکشمی سری نواس اور پاروتی پرمیشور کے مجسمے بھی لگائے گئے ہیں، جو عقیدت مندوں کو موہ لیتے ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے خیرت آباد گنیش اتسو کی ستائش کی جو کہ گزشتہ 70 سالوں سے ایک بڑی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار تلنگانہ کے لئے باعث فخر ہے اور اس نے اپنے عقیدت مندانہ طرز عمل سے ریاست میں امن، مذہبی ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دیا۔

چیف منسٹر نے تہوار کے لئے حکومت کی حمایت پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ حیدرآباد بھر میں 1.40 لاکھ گنیش مورتیاں نصب کی گئی ہیں، جن میں پنڈال کے لیے مفت بجلی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بے وقت بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے حالیہ چیلنجوں کو تسلیم کیا لیکن کہا کہ ریاست نقصان کو کم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

قبل ازیں ریونت ریڈی نے اپنے خاندان کے ساتھ جوبلی ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گنیش پوجا کی۔ تلنگانہ پی سی سی کے نئے مقرر کردہ صدر مہیش کمار گوڑ اور ان کی اہلیہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد: پبس پر پولیس کے چھاپے۔ منشیات کے چار ٹیسٹ مثبت

Read Next

گنیش منڈپ کے لیے لائٹ لگاتے ہوئے نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنےسے ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular