حیدرآباد: پبس پر پولیس کے چھاپے۔ منشیات کے چار ٹیسٹ مثبت

حیدرآباد: ایکسائز انفورسمنٹ نے جمعہ کی رات پبوں پر چھاپے مارے۔ شرلنگم پلی میں مقبول کورم کلب اور جوبلی ہلز میں ببلان سمیت پانچ پبوں میں رات گئے کی گئی کاروائی کے دوران چار افراد میں منیشات استعمال کرنے کے مثبت ٹیسٹ پائے گئے۔ ایکسائز انفورسمنٹ ڈائرکٹر وی بی کملاسن ریڈی کی نگرانی میں جمعہ کی رات مارے گئے چھاپوں میں 33 افراد کو منشیات کا پتہ لگانے والی کٹس سے جانچ کی گئی۔پیشاب کے نمونے جمع کر کے ٹیسٹ کیے گئے۔

 

کورم پر، سات میں سے دو کا ٹیسٹ مثبت آیا، جب کہ بابل میں، 12 میں سے دو نے منشیات کا استعمال کیا۔ جن کی شناخت کی گئی ہے ان میں ورنگل سے چننا ناگیش، سریکاکولم سے نارتھو روی کمار، موسیٰ پیٹ سے ٹی وی ایس کیشاوراؤ اور چارمینار سے عبدالرحیم شامل ہیں۔

اس آپریشن کی قیادت جوائنٹ کمشنر قریشی، اسسٹنٹ کمشنر آر کشن اور انیل کمار ریڈی نے ٹی جی نیب پولیس اور ایکسائز پولیس کے اشتراک سے کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

رچہ کونڈہ پولیس نے فیک جاب ریکیٹ کاکیا پردہ فاش، تین گرفتار

Read Next

تلنگانہ میں گنیش تہوار کا جوش وخروش سے آغاز۔سی ایم ریونت نے خیریت آباد گنیش کی پہلے پوجا کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular