تیندوے سے بچنے کی کوشش،کارالٹ گئی، بیوی ہلاک، شوہرزخمی

تیندوے سے بچنے کی کوشش کے دوران توازن کھوجانے کے نتیجہ میں کار الٹ گئی جس کے سبب ایک خاتون ہلاک ہوگئی اوراس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب پربھاکراور اس کی بیوی للیتاکاماریڈی ضلع کے یاچارم گاؤں میں اپنے رشتہ داروں کے گھر سے واپس ہورہے تھے کہ سڑک پر ٹہرے تیندوے سے بچنے کی کوشش میں نظام آباد ضلع کے مضافاتی علاقے ایلمما کنٹہ میں کار الٹ گئی۔

اس واقعہ میں 30سالہ للیتا کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کا شوہر پربھاکر شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کیلئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور، اگلے 7 دنوں تک ہلکی تا اوسط بارش کا امکان

Read Next

پراناشہرحیدرآباد میں پولیس کی چوکسی،بعض نوجوان زیرحراست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular