اے آئی ایم آئی ایم کے وفد نے سی پی حیدرآباد سے ملاقات کی، نفرت انگیز تقریر کے لئے یتی نرسنگھ نند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

مجلس کے وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات

حیدرآباد:کُل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی کی قیادت میں ایم آئی ایم کے وفد نےحیدرآبا پولیس کمشنر سی وی آنند سے سی پی آفس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، روڈ نمبر 12، بنجارہ ہلزپر ملاقات کی۔ وفد نے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں یاتی نرسنگھ نندی کی طرف سے کی گئی گستاخی کی مذمت کی ۔ اور پولیس کمشنر سے یاتی پر قانونی کارروائی کرنے کی انگ کی اور فوجداری مقدمہ درج کرنے پر زور دیا۔

اس وفد میں رکن اسمبلی ملک پیٹ احمد بن عبداللہ بلعلہ، رکن اسمبلی چارمینار میر ذوالفقار ،رکن اسمبلی یاقوت پورہ جعفر حسین معراج،رکن اسمبلی کاروان کوثر محی الدین،نامپلی ایم ایل اے ماجد حسین، محمد مبین ایم ایل اے بہادر پورہ، ریاض الحسن آفندی، ایم ایل سی اس موقع پر موجود تھے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تروملا لڈو تنازعہ:جگن نے پون کلیان، چندرابابو پر کی تنقید ۔

Read Next

ایک شخص کو چارمینار کی کھڑکیوں کے درمیان خطرناک طریقے سے چلتے ہوئے دیکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular