
حیدرآباد۔ ایک شخص کو مبینہ طور زدو کوب کرنے کے معاملہ میں کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کا تبادلہ ٹریفک ونگ میں کر دیا گیا ہے۔ ریاست آندھرا پردیش گنٹور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔
گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو پولیس نےشکایت کنندہ کے شوہر کو طلب کرتے ہوئے اسے زدو کوب کیا تھا۔ شوہر اس معاملہ کو لے کر کمشنر پولیس سائبر آباد اویناش موہنتی سے رجوع ہوا۔ گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو اس معاملہ میں انسپکٹر ونکٹیش کو معطل کر دیا گیا تھا تازہ طور پر سب انسپکٹر سندیپ اور کانسٹیبل وینکٹیش کا تبادلہ جیڈی میٹلہ اور الوال ٹریفک ونگ میں کر دیا گیا ہے۔