
ملک میں کورونا کے کیسس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 650 نئے کیسس سامنے آئے ہیں۔ وزرات صحت کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا کے 4 ہزار دو ایکٹو کیسس ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 648 افراد صحت یاب ہوئے۔ کل ایک ہی دن میں اس وائرس سے چار افراد کی موت ہوئی۔
کیرالہ میں دو کرناٹک میں ایک اور تریپورہ میں ایک شخص فوت ہوا۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 0.10 فیصد ہی فعال کیسز ہیں جبکہ روبہ صحت ہونے والوں کی شرح 98.1 فیصد ہے۔ اموات کی شرح 1.18 فیصد بتائی گئی
ہے۔ ملک میں 220 کروڑ سے زائد افراد کو کرونا کی ویکسین دی گئی۔