
ٹماٹر کی خالی ٹرے کے درمیان رکھ کر گانجہ منتقل کرنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق 330 کلو گانجہ تلنگانہ سے مہاراشٹرا منتقل کیا جا رہا تھا کہ پولیس نے ناگرجنا ساگر ضلع نلگنڈہ میں اتوار کی رات اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔
پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ناگرجنا ساگر سے اے پی سرحد چیک پوسٹ کے پاس سے مہاراشٹرا کو گانجہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے وہاں چیک پوسٹ قائم کر دیا۔ اسی دوران ایک ڈی سی ایم ویان وہاں سے گزر رہی تھی جس میں ٹماٹر کی ٹرے کے درمیان گانجہ چھپا کر رکھا گیا تھا۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے گانجہ ضبط کرلیا اور اس معاملہ میں چار ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے پاس سے گانجہ ضبط کر لیا گیا۔