تلنگانہ کے ضلع کھمم میں مال بردار ٹرین پٹریوں سے اترگئی

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں مال بردار ٹرین پٹریوں پر سے اترگئی۔ یہ واقعہ ضلع کی کھمم۔ وجئے واڑہ روٹ پر پاترلاپاڈو میں ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ جیسے ہی ٹرین گیٹ 113 کے قریب پہنچی تو بڑی آواز آئی۔ اس کے ساتھ ہی لوکو پائلٹ نے ٹرین کو روک دیا۔اس واقعہ میں دونوں بوگیاں ریلوے ٹریک سے مکمل طور پر اتر گئیں۔

ریلوے عملے نے انکشاف کیا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔ اس کی وجہ سے قاضی پیٹ سے وجئے واڑہ جانے والی کئی ایکسپریس ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ ریلوے عملے نے وہاں پہنچ کر عارضی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزیراعلی تلنگانہ نے چندر شیکھر راؤ کو سالگرہ کی مبارکباد دی

Read Next

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں پولیس کی اچانک تلاشی مہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular