
تلنگانہ اسمبلی کےپہلے اجلاس کے پہلے دن نئے اراکین کو عبوری اسپیکر اکبر الدین اویسی نے حلف دلایا۔ سب سے پہلے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرامارکا اور دیگر نے حلف لیا۔ بی جےپی کے تمام 8اراکین نے حلف نہیں لیا۔ انھوں نے الزام لگایاکہ عبوری اسپیکر کے انتخاب میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
کانگریس کے اراکین این اتم کمار ریڈی ،اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھی حلف نہیں لیا۔انھوں نے ابھی تک لوک سبھا رکن کی حیثیت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ بی آر ایس صدر، کے سی آر، اور کےٹی آر،دیگر 15اراکین میں شامل ہیں جنھوں نے پہلے دن رکن اسمبلی کا حلف نہیں لیا۔
تلنگانہ اسمبلی اسپیکر کا انتخاب منگل ہو سکتا ہے۔ گڈم پرساد کمار کو اسپیکر عہدے کے امیدوار ہیں ۔16ڈسمبر کو گورنر مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ موشن آف تھنکس کے بعد اجلاس کا اختتام ہوگا۔