
تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی عالمی باکسنگ چمپئین نکہت زرین کو اولمپک مقابلے کی تیاری کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے دوکروڑ روپے کا چیک حوالے کیا گیا۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نکہت زرین کو چیک حوالے کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ، بھٹی وکرامارکا، کابینی وزرا ناگیشور راو، سیتا اکا، کونڈا سریکھا، اور دیگر موجود رہے۔ نکہت نے راجیو آروگیہ شری کے لوگو کی رسم اجرا کی۔ اور مہا لکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو مفت آرٹی سی بس کا سفر کیا۔