
پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیموں نے تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں تلنگانہ۔چھتیس گڑھ سرحد پر واقع جنگلاتی علاقہ کا تفصیلی طورپر معائنہ کیا۔اس معائنہ کا مقصد بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں ناکارہ بنانا تھا جن کوماونوازوں نے بچھایاتھا۔ ماؤنوازوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں محفوظ طریقہ سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ شہری حقوق کے گروپوں نے مقام واقعہ کا دورہ کیا جہاں حال ہی میں ملگ ضلع کے کونگلا جنگلاتی علاقہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ماؤنوازوں کے ساتھ تعاون نہ کریں۔