اے پی:پلناڈو میں بس الٹ گئی۔خاتون ہلاک،دیگر زخمی

آندھراپردیش کے پلناڈومیں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ ضلع کے پیٹوری واری پالیم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب بارش کے سبب سڑک پر گرے درختوں سے بچنے کی کوشش کے دوران پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں بس میں سوارخاتون ہلاک ہوگئی اور بس کے ڈرائیور کے بشمول تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کے وقت بس میں 39مسافرین سوارتھے۔یہ بس کرناٹک سے پلناڈوجارہی تھی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

مودی کی ہیٹریک۔ این ڈی اے کو بھاری اکثریت،ایگزٹ پول سروے

Read Next

اے پی:ساحل کے قریب ٹہر کر سیلفی لینے کے دوران دو خواتین سمندرمیں غرق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular