
ملک میں لوک سبھا انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کےساتھ ہی مخلتف خبر رساں اداروں اور ایجنیسوں نے پوسٹ پول سروے پیش کیا ہے۔ اس سروے یعنی ایگزٹ پول میں بی جےپی زیر قیادت اتحاد این ڈی اے کو بھاری اکثریت ملی ہے اور مودی حکومت کی ہیٹریک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
سروے رپورٹ کےمطابق حکمراں اتحاد کو 359 سے 392 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اور کانگریس زیر قیادت اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد، انڈیا، کو 118 سے 161 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ دیگر کو 10سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
ادھر کانگریس صدر ملک کارجن کھڑگے نے اپوزیشن کے انڈیا اتحاد کو کم از کم 295 سیٹیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کی میٹںگ کے بعد کھر گے نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ واضح رہےکہ ملک میں سات مرحلوں میں لوک سبھا چناو ہوئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ دنیا بھرکی نگاہیں اب 4 جون پر ٹکی ہوئی ہیں۔ ایگزٹ پولس کتنے ایکزاکٹ ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔