شادی کے نام پر خاتون کاجنسی استحصال ۔ کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

شادی کے نام پر خاتون کا جنسی استحصال کرتے ہوئے دھوکہ دینے پر ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف شہرحیدرآباد کے رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ یہ کانسٹیبل،گن مین کے طورپر کام کررہا تھا۔

کانسٹیبل نے خاتون سے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کے دوست بن گئے۔ کانسٹیبل نے خاتون سے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس کا جنسی استحصال کیااور بعد ازاں اس کو نظرانداز کرنے لگا۔ خاتون کی شکایت پر رام گوپال پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جانچ جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مرکز کی فلاحی اسکیمات کو دوردرازتک پہنچانا وکست بھارت سنکلپ یاترا کامقصد:مرکزی وزیر بی ایل ورما

Read Next

بندروں کی بجلی کے تاروں پر اچھل کود ۔تلنگانہ کے ایم جی ایم اسپتال میں بجلی گُل۔موبائل فون کی روشنی میں علاج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular