عدالت نے ترنمول کانگریس لیڈر شیخ شاہجہاں کو 10 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا

ریاست مغربی بنگال کی ایک عدالت نے ترنمول کانگریس کے قائد شیخ شاہجہاں کو 10 دن کی پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔ شیخ شاہجہاں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں پر حملہ کرنے، جنسی زیادتی اور زمین پر قبضہ کے مبینہ معاملات کے سلسلے میں مغربی بنگال پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انھیں آج صبح تقریباً 10 بج کر 40 منٹ پر حاضرعدالت کیا گیا۔

9 فروری کو شیخ شاہجہاں کے خلاف مختلف شکایتیں درج کروائی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ان تمام شکایتوں کی جانچ کی جائے گی۔ تین دن پہلے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی شیخ شاہجہاں کو ای ڈی کے عہدیداران پر حملے سے متعلق معاملہ میں منسلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اِس سلسلے میں یہ کہتے ہوئے ایک نوٹس جاری کرنے کو کہا تھا کہ شیخ شاہجہاں کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آسام میں سی اے اے کے خلاف اپوزیشن کابند ۔ بند سے ہوگاروزانہ 1643 کروڑ روپےکانقصان،مظاہرین سےکریں گے بھرپائی‘ ڈی جی پی

Read Next

حیدرآباد چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر اے سی بی کے جال میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular