تلنگانہ:شادی سے تین دن پہلے بجلی کا جھٹکہ لگنے سے دلہے کی موت ،شادی کے گھر میں ماتم

شادی سے تین دن پہلے ہونے والے دلہے کی بجلی کا جھٹکہ لگنے سے موت ہوگئی جس کے نتیجہ میں شادی کے گھر میں غم کی لہردوڑگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے چنا بیلاکے رہنے والے نوجوان 25سالہ ونود نے بیرون ملک میں روزگار حاصل کرنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔اس کے ارکان خاندان نے اس کی شادی جگتیال ضلع کے دھرماپوری کی ایک لڑکی سے طئے کردی جو اتوار کو ہونے والی تھی۔

ونود دوپہر تک گھر میں شادی کے کام کرتارہا۔بعد ازاں وہ نہانے کیلئے اپنے کمرہ میں چلا گیا۔اس نے الکڑک گیزرآن کیاتاہم اس کو بجلی کاجھٹکہ لگاجس پر اس نے چیخ ماری۔کمرہ کا دروازہ اندر سے بند ہونے کے سبب اس کے ارکان خاندان نے دروازہ کو توڑا اور اس کو علاج کے لئے اسپتال لے گئے تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں بی جے پی کی 20فروری سے وجئے سنکلپ یاترا

Read Next

گناورم ایرپورٹ پر کہرکے باعث طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular