
حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ رحمت نگر میں پتنگ بازی کے دوران عمارت سے گر کر ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت 21 سالہ چوہان سریدیو کے طور پر کی ہے۔ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پتنگ بازی کررہا تھا کہ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
شبہ کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مئے نوشی کی تھی اور حالت نشہ میں پتنگ بازی کررہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ متوفی کے والد نے مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں چوہان کے چھ دوستوں کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔