
ریاست بہار میں جاری سیاسی گھمسان تھم گیا۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر نتیش کمار نے اتوار کو نویں بار بہار کے وزیراعلی کے طور پر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سمراٹ چودھری اور وجے سنہا سمیت چھ دیگر نے کابینی وزرا کے طور پر حلف لیا۔
بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے راج بھون میں حلف دلایا۔ نتیش کمار ویزاعلیٰ، بی جے پی کے سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا،نائب وزیراعلیٰ۔ اور جے ڈی یو کے وجے چودھری، وجیندر یادو، شرون کمار، بی جے پی کے ہی پریم کمار، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے سنتوش کمار اور سومن کمار اور ایک آزاد رکن سمیت کمار سنگھ نے کابینہ کے وزراء کے طور پر حلف لیا۔
حلف برداری تقریب کےدوران بی جے پی کے حامیوں نے جئے شری رام اور مودی مودی کے نعرے لگائے۔ جتین رام مانجھی کی پارٹی ایچ اے ایم ،کے حامیوں نے جئے بھیم کے نعرے لگائے اور جے ڈی یو کے حامیوں نے نتیش کمار کے حق میں نعرے لگائے۔
حلف برداری تقریب میں بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیوش چندر ٹھاکر، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ، مرکزی وزیر پشوپتی کمار پارس، ایچ اے ایم کے قومی صدر جیتن رام مانجھی، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان، جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ للن سنگھ، بی جے پی لیڈر منگل پانڈے اور راجیو پرتاپ روڈی اور کئی دیگر معززین موجود رہے۔