
سپریم کورٹ جموں کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی سماعت پر اپنا فیصلہ آج سنائے گی۔ عدالت
سابقہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے اگست 2019کے فیصلے کی صداقت کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پرپیرکواپنابہت اہم فیصلہ سنائے گی۔
4سال سے جاری سماعت پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت کی آئینی بنچ نے 16 دنوں تک متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد 5ستمبر 2023کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔عدالت عظمیٰ نے 2اگست 2023کو درخواست گزاروں کی جانب سے دلائل کی سماعت شروع کی تھی۔ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی آئینی بنچ نے درخواست گزاروں، مدعا علیہان،مرکز اور دیگر کے دلائل سنے ۔مرکزی حکومت نے 5اور6اگست 2019کوآئین کی دفعہ 370میں ترمیم کی تھی، جس میں پہلے سابقہ سرحدی ریاست جموں و کشمیرکو حاصل خصوصی درجہ ہٹادیاتھا۔