
ریاستی حکومت کی جانب سے مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو تلنگانہ آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی اسکیم کا اثر دیگر ٹرانسپورٹ ذریعہ پر بھی دیکھا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے آغاز کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں بہت بڑی تبدیلی دیکھی گئی، خاص طور پر شہر کے کئی بس اسٹیشنوں میں بسوں کے پاس خواتین کی کثیر تعداد دیکھی گئی جبکہ میٹرو ٹرینوں میں خواتین کی تعداد کم دیکھی گئی، کئی میٹرو اسٹیشنوں میں جہاں پہلے مسافرین کا ہجوم دیکھا جاتا تھا وہاں اب ان کی تعداد کم تھی۔
سمجھا جاتا ہے کہ مفت بس میں سفر کی سہولت فراہم کرنے کے بعد خواتین آرٹی سی بسوں میں سفر کو ترجیح دے رہی ہیں اسی دوران آٹو ڈرائیورس کا بھی یہ کہنا ہے کہ خواتین آٹو میں سفر کو ترجیح دے رہے ہیں۔ آٹو ڈرائیورس نے حکومت پر انھیں بے روز گار کرنے کا الزام لگایا۔ اور انھیں معاوضہ دینے کی حکومت سے اپیل کی ہے۔