حیدرآباد۔میلاردیو پلی پلاسٹک کے گودام میں لگی بھیانگ آگ

حیدرآباد، راجندر نگر میلاردیو پلی کے ٹاٹا نگر میں پلاسٹک کے گودام میں بھیانگ آگ لگ گئی۔ آگ آہستہ آہستہ پورے گودام میں پھیل گئی،گودام سے بڑے شعلے بھڑک اٹھے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں شدید دھواں چھا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے پورا گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ شارٹ سرکٹ کا شبہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ آگ اس وقت لگی جب کوئی موجود نہ تھا۔ املاک کا بھاری نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سپریم کورٹ میں دفعہ 370 پر فیصلہ آج

Read Next

آرٹیکل370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular