21فروری سے جنوبی ہند کے کمبھ میلے میڈارم جاترا ، انتظامات جاری

جنوبی ہند کے کمبھ میلے کے طورپر مشہور میڈار م جاترا جسے سمکاسارالماں جاترا بھی کہا جاتا ہے کے سلسلہ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے جارہے ہیں۔اس جاترا کا آغاز مُلگ ضلع میں 21فروری سے ہوگاجو 24فروری تک جاری رہے گی۔

یہ جاترا ہر دو سال میں ایک مرتبہ منعقد کی جاتی ہے جس میں لاکھوں قبائیلی وغیر قبائیلی شرکت کرتے ہیں۔ جاترا کے لئے موبائل ٹائلٹس بنائے گئے ہیں۔ صفائی کے لئے ڈھائی ہزار صفائی ورکر جوتربیت یافتہ ہیں مقررکئے گئے ہیں۔

ہر دن آرٹی سی بسیس مختلف علاقوں سے میڈارم پہونچیں گی۔ سیکوریٹی کے لئے پولیس ملازمین متعین کئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کے علاوہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھی اس جاترا کااحاطہ کیاجائے گا۔ توقع ہے کہ جاترا میں 1.2کروڑ افراد شرکت کریں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد : باپ کی موت کا صدمہ، بیٹی نے خودسوزی کرلی

Read Next

کمشنر جی ایچ ایم سی نےکیا کے بی آرپارک کا دورہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular