
دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 کی بھاری بھرکم چھت کا بڑا حصہ اور پلرس منہدم ہو گئے ۔ اس حادثہ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں ایک شخص ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں جو گاڑیوں میں سوار تھے۔
جمعہ کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کا نتیجہ میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور درخت اکھڑ کر گر پڑے، علاوہ ازیں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون کی چھت کا بڑا حصہ منہدم ہونے کی اطلاع پر مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نے حادثہ کے مقام کا معائنہ کیا۔
رام موہن نے کہا کہ وہ دہلی ایئرپورٹ چھت منہدم واقعہ کی شخصی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ امدادی ٹیم میں مقام واقع پر سرگرم ہیں۔ شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے مہلوک کے ورثہ کو 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 3 لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
دہلی میں موسم کا انداز بدل گیا ہے اور تیز بارش ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 پر چھت گر گئی ہے۔ وہاں کھڑی کچھ گاڑیاں اس کی زد میں آکر دب گئی ہیں۔ دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے یہ جانکاری دی۔