
کرناٹک کے ہاویری میں ٹیمپو ٹریولر گاڑی پیچھے سے لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 13 افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ جمعہ کی صبح ہاویری ضلع کے بیادگی تعلقہ کے گنڈیناہلی کراس پر ہوا۔مہلوکین مندر کے درشن کے لیے سوادتی گئے ہوے تھے۔ یہ خوفناک سڑک حادثہ شہر واپس آتے ہوئے پیش آیا۔ واقعے میں ایک لڑکا زخمی ہوا اور اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مہلوکین کا تعلق شیموگہ کے رہائشیوں کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک ٹیمپو ٹریولر پونے-بنگلور نیشنل ہائی وے پر پیچھے سے کھڑی لاری سے ٹکرا گیا۔ تصادم کے نتیجے میں ٹی ٹی گاڑی میں سوار 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔جبکہ حادثہ میں زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور پولیس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جائزہ لیا۔